پشاور پولیس نے نجی جرگوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ سی سی پی او میاں سعید نے کہا کہ جرگے کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پشاور (لارڈ میڈیا): پشاور پولیس نے نجی جرگوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی سی پی او میاں سعید نے کہا ہے کہ نجی جرگے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں جرگے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال کو بھی سیل کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ جرگے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل ایک نجی جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں




















