پنجاب میں زمین رجسٹری نظام میں بڑی تبدیلی

پنجاب حکومت نے زمین رجسٹری نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو سب رجسٹرار کے اختیارات دے دیے۔

لارڈمیڈیا
پنجاب میں زمین رجسٹری نظام میں بڑی تبدیلی

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 6 کے تحت یہ اختیارات فوری طور پر لاگو ہوں گے۔ تمام رجسٹریاں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ای رجسٹریشن نظام کے ذریعے کی جائیں گی۔

حکومت نے رجسٹریشن افسران کی نگرانی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں تاکہ مؤثر چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جا سکے۔

بورڈ آف ریونیو نے اس فیصلے سے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں