پشاور پولیس نے نجی جرگوں پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹلوں میں جرگے منعقد کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔
پشاور (لارڈ میڈیا): پشاور پولیس نے نجی جرگوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ سی سی پی او میاں سعید نے کہا ہے کہ نجی جرگے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ہوٹلوں یا شادی ہالوں میں جرگے منعقد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال بھی سیل کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ نجی ہوٹل میں منعقدہ جرگے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل نجی جرگے کے دوران فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















