علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات حالات میں بہتری کی علامت ہے۔ انہوں نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو بھی ملک کی بہتری کا اشارہ قرار دیا۔
اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے درمیان رابطے رہے ہیں اور یہ رابطے جاری رہنے چاہئیں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ اگر نظام نے عدالتی احکامات پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے محسن نقوی نے صوبوں کی بات کی ہے، وزرا کے چہروں کے رنگ اُڑے ہوئے ہیں۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















