عمران خان سے 28 ویں ترمیم کے لیے ملاقات کروانے کا سازشی نظریہ غلط ہے، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے 28 ویں ترمیم کے لیے ملاقات کے سازشی نظریے کو غلط قرار دیا۔ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات پر بھی مشاورت کی۔

لارڈمیڈیا
عمران خان سے 28 ویں ترمیم کے لیے ملاقات کروانے کا سازشی نظریہ غلط ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 28 ویں ترمیم کے لیے ملاقات کروانے کا سازشی نظریہ غلط ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپیل کا فیصلہ آنے پر سازشی نظریات کا خاتمہ ہو جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ہم اداروں سے دور نہیں ہوئے اور نہ ہی کبھی ہوں گے، ہمارے اعتماد کی بنیاد وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی شخصیات ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

یاد رہے کہ 11 نومبر کو لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین چار گھنٹے ملاقات ہوئی اور اس دوران عمران خان کی صحت اور مقدمات پر بات چیت کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں