محسن نقوی نے کہا کہ عوامی سروے کے بعد اب سیاسی جماعتیں ریفرنڈم کروائیں۔ بلاول بھٹو کے ساتھ اتفاق۔
اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبوں کے حق میں عوامی سروے کے نتائج سامنے آچکے ہیں، اب سیاسی جماعتوں کو عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے ریفرنڈم کروانا چاہیے۔ این سی سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بات سے متفق ہوں کہ اگر عوام صوبے بنانے کے حق میں ہیں تو ریفرنڈم کے ذریعے انہیں تسلیم کیا جانا چاہیے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی رائے اہم ہے، مگر عوامی رائے کے احترام کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد ضروری ہے کیونکہ موجودہ عوامی سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اکثریت صوبے بنانے کی حامی ہے۔
انہوں نے جمہوریت اور عوامی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی یا دیگر جماعتیں عوامی رائے کے علاوہ کوئی اور راستہ اختیار کرنا چاہتی ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔
وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو کے ساتھ سسٹم ری سیٹ کرنے کے معاملے پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی یہ چاہتے ہیں کہ پورا نظام بہتری کی طرف جائے۔




















