پنجاب کی ترقی سے بعض لوگ خوفزدہ ہیں، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا بیان۔ مریم نواز کی گڈ گورننس کو مثال قرار دیا۔
لاہور (لارڈ میڈیا): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو پنجاب کا ماڈل بنا دیا ہے اور یہ ماڈل دوسرے صوبوں کے لیے مثال بن چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جعلی بیانیے بنانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں اور مریم نواز کو پنجاب کے لوگ کھلے دل سے تسلیم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جادو ٹونے اور جھوٹ سے حکومتیں نہیں گرتیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ بیروزگار اور سیاسی یتیم نئے ٹھکانے تلاش کر رہے ہیں اور مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے غیر اہم لوگ اہم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















