وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ اور بلاول بھٹو سسٹم ری سیٹ کرنے کے معاملے پر تقریباً ایک پیج پر ہیں۔ این سی سی آئی اے کے کمپلینٹ سسٹم کو نادرا سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
لاہور (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ اور بلاول بھٹو سسٹم ری سیٹ کرنے کے معاملے پر تقریباً ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی سی آئی اے کے کمپلینٹ سسٹم کو نادرا سے منسلک کیا جا رہا ہے اور چھ بچیوں کی دادرسی کی گئی ہے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے تعلیم کے نام پر فراڈ کرنے والے بین الاقوامی گینگ کو پکڑا ہے، جس نے پانچ ہزار پاکستانیوں کو جعلی ڈگریاں دلوائیں۔ لاہور میں پورنوگرافی کے دھندے میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کے اہلکار بہت زیادہ کام کر رہے ہیں اور مزید وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ عدالت ہی حقیقی ریلیف دے سکتی ہے اور تحریک انصاف کو بھی انصاف ملے گا۔ ہر سیاسی جماعت کو مختلف رائے رکھنے کا حق ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کروا کر عوام کی رائے لیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کو نوٹس کے علاوہ چھ ہزار افراد کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ سی ڈی اے میں بے تحاشا کرپشن ہے اور پورے پاکستان میں کرپشن ہو رہی ہے۔




















