صوبوں کے ریفرنڈم پر پارلیمنٹ کا اختیار ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔
اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں آیا نہیں ہے، اور جب آئے گا تو پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائے گی اور بحث ہوگی۔
رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ عمران خان کے وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، اور ان کا رویہ آنے والے دنوں میں واضح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی سیاسی گفتگو آئندہ ملاقات کے لئے رکاوٹ بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی تیاری کر رکھی ہے، انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی اور ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی۔ تاہم، ملاقاتوں کی بندش کی وجہ یہ تھی کہ وہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















