وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹے کے نرخ میں کمی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی کیلئے گندم اور آٹے کی سپلائی دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا اور مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

لارڈمیڈیا
Punjab CM announces measures to cut flour prices

لاہور (لارڈ میڈیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایک خصوصی اجلاس میں گندم اور آٹے کی سپلائی کو دوگنا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی جاری کیا ہے اور کہا کہ اس کے تین دن بعد کاروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آٹے کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا۔

انہوں نے کہا کہ آٹا مافیاز کو نرخ میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور عوام کو سستی گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں