چین کے شین ژو-24 مشن کے خلا باز تانگ ہونگ بو، وو یی اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔
جیو چھوان (شِنہوا) چین کے خلا باز تانگ ہونگ بو، وو یی اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شین ژو-24 انسان بردار خلائی مشن میں حصہ لیں گے جبکہ تانگ ہونگ بو مشن کے کمانڈر ہوں گے۔
تینوں خلا باز بالترتیب خلائی جہاز کے پائلٹ، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ سپیشلسٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ تانگ ہونگ بو اس سے قبل شین ژو-12 اور شین ژو-17 انسان بردار خلائی مشنز میں حصہ لے چکے ہیں اور اب وہ چین کے تیان گونگ خلائی سٹیشن کا تین مرتبہ دورہ کرنے والے پہلے خلا باز بننے جا رہے ہیں۔ وو یی کا تعلق چین کے خلا بازوں کی تیسری کھیپ سے ہے اور وہ اپنے پہلے خلائی مشن پر روانہ ہوں گے۔ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی تیان گونگ خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن جائیں گے۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے ترجمان ژانگ جنگ بو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شین ژو-24 انسان بردار خلائی جہاز بدھ کی صبح 8 بج کر 18 منٹ (بیجنگ کے مقامی وقت) پر چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ کیا جائے گا۔






















