بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری ملتان پہنچ گئے، کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ دورے میں تعزیت، استقبالیہ اور پارٹی ملاقاتیں شامل ہیں۔

لارڈمیڈیا
Bilawal visits Multan for three-day tour

ملتان (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ روڈ ٹینک چوک پر پارٹی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری ٹینک چوک سے گیلانی ہاؤس جائیں گے جہاں وہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چچازاد بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری گیلانی ہاؤس کے بعد بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی چوک پر ایک استقبالیہ میں شرکت کریں گے، جس کے بعد وہ بلاول ہاؤس جائیں گے جہاں قیام کریں گے۔

دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کارکنوں، تاجروں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور میٹ دی پریس پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کا دورہ بھی طے ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں