مانسہرہ حادثہ: گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

لارڈمیڈیا
مانسہرہ حادثہ: گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مانسہرہ (لارڈ میڈیا) مانسہرہ کے ضلع تورغر میں ایک گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کیے۔ حادثہ تورغر کے علاقے شاتل سیرے کنڈو کے مقام پر پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بٹگرام سے ریسکیو ایمبولینسز اور طبی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کاموں کا آغاز کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں