محمد ذیشان علی چین کے تیان گونگ خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن جائیں گے۔
جیو چھوان (شِنہوا) پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی چین کے تیان گونگ خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن جائیں گے جنہیں شین ژو-24 خلائی مشن میں پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔

چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر میں شین ژو-24 کے خلائی مشن پر روانہ ہونے والے چینی خلا باز تانگ ہونگ بو (درمیان)، وو یی (دائیں) اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے ترجمان ژانگ جنگ بو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خلا میں پہنچنے کے بعد علی عملے کے معمول کے امور میں حصہ لیں گے اور چین پاکستان مشترکہ خلائی سائنسی تجربات پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ان کی ذمہ داریوں میں بنیادی طور پر تجربات کے نمونے اور آلات نصب کرنا اور طے شدہ شیڈول کے مطابق خلا میں تجربات انجام دینا شامل ہوگا۔

چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر میں شین ژو-24 کے خلائی مشن پر روانہ ہونے والے چینی خلا باز تانگ ہونگ بو (درمیان)، وو یی (دائیں) اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ژانگ کے مطابق مشترکہ خلائی مشن کی تیاریوں کے لئے تربیت کو تین اہم شعبوں پر مرکوز رکھا گیا۔ ان میں خلائی جہاز اور خلائی سٹیشن سے متعلق معلومات اور خصوصی آپریشنز کی پیشہ ورانہ تربیت شامل تھی، جس میں تجربات کی انجام دہی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دوسرے شعبے میں عملے کے ارکان کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی تربیت شامل تھی، جس میں آپریشنل تعاون، مختلف مراحل کے درمیان منتقلی اور تکنیکی خرابیوں سے نمٹنے کی مشقیں کرائی گئیں۔ تیسرے شعبے میں چینی زبان کی تربیت دی گئی جس کا مقصد مشن سے متعلق ہدایات اور تکنیکی اصطلاحات سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر میں شین ژو-24 کے خلائی مشن پر روانہ ہونے والے چینی خلا باز تانگ ہونگ بو (درمیان)، وو یی (دائیں) اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ژانگ نے کہا کہ ’’عملے کی تربیت اور تیاریاں خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور تمام ارکان نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘
ترجمان نے بتایا کہ مختصر مدت کے مشترکہ خلائی مشن کی تکمیل کے بعد علی شین ژو-23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔






















