طلال چوہدری نے کالعدم تحریک کے ارکان کی مبینہ آڈیو کالز میڈیا کے سامنے پیش کر دیں

طلال چوہدری نے کالعدم تحریک کی آڈیو کالز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اسلحے کی ترسیل اور فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوتا ہے۔

لارڈمیڈیا
طلال چوہدری نے کالعدم تحریک کے ارکان کی مبینہ آڈیو کالز میڈیا کے سامنے پیش کر دیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کالعدم تحریک کی کور کمیٹی کے رکن امتیاز اسلم اور فیلڈ میں موجود کارندوں کے درمیان ہونے والی دو مبینہ آڈیو کالز میڈیا کے سامنے پیش کی ہیں۔ ان کالز میں اسلحے، گولیوں کی ترسیل اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس میں چلائی گئی پہلی آڈیو کال میں امتیاز اسلم اور واجد کے درمیان گفتگو سنی جا سکتی ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ لڑکے محاذ پر موجود ہیں اور ان کے پاس اسلحہ کم پڑ گیا ہے۔ کال میں بتایا گیا کہ اسلحہ اور گولیاں بھجوائی جا رہی ہیں اور پیمنٹ بھی کر دی گئی ہے۔

دوسری آڈیو کال میں علاقے کی کشیدہ صورتحال اور فورسز کے ساتھ تصادم کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ یہاں فورسز پر فائرنگ اور گولیاں چلانے کا ذکر ہوا، اور کہا گیا کہ اسلحہ اور گولیاں پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ فورسز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے ان آڈیو کالز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حقوق کی تحریک کے نام پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اسلحہ اکٹھا کیا جا رہا ہے اور سکیورٹی اداروں پر حملے کروائے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں