حکومت بلوچستان نے دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ عوام سے مستند معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
کوئٹہ (لارڈ میڈیا) حکومت بلوچستان نے دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے پر کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا امور بابریوسفزئی نے کہا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں پر 5 سے 25 کروڑ روپے تک کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رحمان گل اور بشیر زیب کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 25 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ بابریوسفزئی نے کہا کہ دیگر انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی معلومات پر بھی انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دہشتگردوں کے بارے میں مستند معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کریں۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















