عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

لارڈمیڈیا
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے وکلا سے اپیلوں پر دلائل طلب کیے ہیں اور لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ اپیلوں کی پیپر بکس 7 روز میں تیار کی جائیں اور وکلا کو ہدایت کی کہ ملاقات کے بعد سیاسی معاملات پر بات نہ کریں۔

ایڈووکیٹ جنرل ملاقات کرائیں گے جس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے کم نہیں ہوگا۔ وکلا کی استدعا پر دلائل کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں