انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان بھارت فائنل میں مدمقابل

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلہ طے کرلیا۔

لارڈمیڈیا
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان بھارت فائنل میں مدمقابل

عمان (لارڈ میڈیا): انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 227 رنز بنائے، جسے بھارتی ٹیم نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کی فتح کے بعد وہ فائنل میں پاکستان کے ساتھ مدمقابل ہوگا، جو ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔ گروپ اسٹیج میں پاکستان نے حمزہ یوسف کی سنچری کی بدولت بھارت کو شکست دی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں