وزیر اعظم کا کوئٹہ میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

لارڈمیڈیا
پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کی مکمل حمایت کرتا ہے، شہباز شریف

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 31 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم دہرایا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں