پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کر دیا گیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے اس تبدیلی کا اعلان کیا۔
پشاور (لارڈ میڈیا) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 13 سالہ دور میں صوبے میں ایک بھی نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہیں کرسکی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم اس صلاحیت کو آگے بڑھانے کے لیے کھیلوں کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















