پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شین ژو-24 مشن کا حصہ ہوں گے، چین نے اعلان کر دیا

چین نے شین ژو-24 مشن کے لیے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سمیت تین رکنی عملے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں اہم سنگِ میل ہے۔

لارڈمیڈیا
پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شین ژو-24 مشن کا حصہ ہوں گے، چین نے اعلان کر دیا

چین نے شین ژو-24 انسان بردار خلائی مشن کے لیے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سمیت تین رکنی عملے کا اعلان کر دیا ہے، جو چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر قیام کرے گا۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق مشن میں چینی خلا باز تانگ ہونگ بو بطور کمانڈر، وو یی بطور فلائٹ انجینئر اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خدمات انجام دیں گے۔

ایجنسی کے ترجمان ژانگ جنگ بو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شین ژو-24 خلائی جہاز بدھ کی صبح 8 بج کر 18 منٹ پر شمال مغربی چین کے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوگا۔

تانگ ہونگ بو اس سے قبل شین ژو-12 اور شین ژو-17 خلائی مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن کا تین مرتبہ دورہ کرنے والے پہلے خلا باز بننے جا رہے ہیں، جبکہ وو یی چین کے خلا بازوں کی تیسری کھیپ سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے پہلے خلائی مشن پر روانہ ہوں گے۔

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اس مشن کے ذریعے چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن جائیں گے۔

یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سائنسی و تکنیکی شراکت داری کے نئے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔

This undated photo shows Shenzhou-24 crew member Muhammad Zeeshan Ali. (Xinhua)

This undated photo shows Shenzhou-24 crew member Tang Hongbo. (Xinhua)

 

This undated photo shows Shenzhou-24 crew member Wu Yi. (Xinhua)

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں