مریم اورنگزیب نے مریم نواز کو پنجاب کی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
راولپنڈی (لارڈ میڈیا) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی وزیراعلیٰ مریم نواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس وزیراعلیٰ کو عوام کی فلاح، دوائی، ہسپتالوں، بسوں، سکیورٹی، تعلیم، صاف پانی اور گھروں کی فکر ہو، اسے سپر سی ایم نہ کہیں تو اور کیا کہیں۔ مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن میں کہا کہ عوام کی مفت دوائی، گھروں، ہسپتالوں، اسکولوں، صفائی، سیوریج، ڈرینیج، صاف پینے کے پانی اور صاف ہوا کی فکر مریم نواز کو ہے۔ اس پر مریم نواز کے حق میں نعرے بلند ہوئے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ چاہے کینسر ہسپتال ہو، کارڈیالوجی ہو یا اسٹروک پروگرام، حنیف عباسی کے مطابق ایک ٹرانسپلانٹ پر 60 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔ مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ اگر انہیں پنجاب کی عوام کے لیے آسمان سے تارے بھی لانے پڑیں تو وہ لے آئیں گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرکوں اور بسوں کے پیچھے لکھی باتوں میں بڑی حکمت ہوتی ہے، جیسے ‘حسد نہ کر، محنت کر’۔ مریم نواز شریف کی محنت، ترقی کے منصوبوں، ہسپتالوں، گرین بسوں، اسکولوں، اپنا گھر اپنا چھت پراجیکٹ اور پورے پنجاب کے منصوبوں کو پہلے کراس کریں اور اگر کراس نہیں ہوتا تو برداشت کریں۔





















