وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ماسکو، 16 معاہدوں پر اہم پیشرفت متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس 16 معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

لارڈمیڈیا
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ماسکو، 16 معاہدے ہوں گے

ماسکو (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ دوطرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر ہے۔ ان شعبوں میں مختلف معاہدے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا پہلا سرکاری 3 روزہ دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور توانائی و سرمایہ کاری کے معاہدوں کو آگے بڑھانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں