نوجوان پولیس افسران ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوجوان پولیس افسران کو مظلوم کی داد رسی کے لیے آخری حد تک جانے کی ہدایت کی۔

لارڈمیڈیا
نوجوان پولیس افسران ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، محسن نقوی

پشاور (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نوجوان پولیس افسران ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور ان سے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز اور پولیس لائنز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 49ویں کامن کے 34 پولیس افسران کی فیڈرل کانسٹیبلری میں تعیناتی مکمل ہونے پر الوداعی تقریب سے خطاب کیا۔

وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں نوجوان افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ افسران کو مظلوم کی داد رسی کے لیے آخری حد تک جانا چاہیے۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ نئی ذمہ داریاں نئے عزم اور جذبے کے ساتھ ادا کریں۔

محسن نقوی نے دورے کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں صفوت بلاک کا افتتاح کیا اور میٹنگ ہالز، دفاتر اور جم کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے نئی بکتر بند گاڑیوں اور بسوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نذیر احمد گاڑا نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں