وزیراعظم کا وزراء کو بیان بازی سے گریز کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کو بیان بازی سے گریز کی ہدایت کی ہے، حکومت کی توجہ عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز رہے۔

لارڈمیڈیا
وزیراعظم کا وزراء کو بیان بازی سے گریز کا حکم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت کی توجہ عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اور سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں ملی ہیں اور وفاقی حکومت نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کریں تاکہ منفی تاثر پیدا نہ ہو اور تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ نہ ہٹے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے وزراء اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کی توجہ عوامی خدمت پر رہنی چاہیے۔ صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی ایسی بیان بازی سے گریز کرنے اور مثبت بات چیت کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے اور سب کو سیاسی استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں