زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت 6 دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
کراچی (لارڈ میڈیا) زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام 6 دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق مرمت مکمل ہونے تک خصوصاً مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان ہے۔
زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ویب سائٹس کھولنے، مواد ڈاؤن لوڈ کرنے اور آن لائن سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پہلے اطلاع دی تھی کہ پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور ایس ڈبلیو وی بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل نظام میں خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے باعث بین الاقوامی انٹرنیٹ رابطے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















