ریکوڈک کے قریب تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت

ماری انرجیز نے بلوچستان کے چاغی ضلع میں ریکوڈک کے قریب تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ کمپنی نے مزید 1000 میٹر ڈرلنگ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

لارڈمیڈیا
ریکوڈک کے قریب تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت

کراچی (لارڈ میڈیا): ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے کے قریب تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی ذیلی ادارے ماری منرلز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے اس دریافت کی اطلاع دی ہے۔

کمپنی کے خط کے مطابق، چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش کے لیے 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کی گئی ہے۔ ایکسپلوریشن ڈرلنگ ایسٹ سیاہ ڈک کے مقام پر دو مراحل میں کی گئی، جہاں پہلے مرحلے کے نمونوں کی جانچ مکمل ہو چکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے کی جانچ جاری ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ تانبے کی معدنیات تقریباً 1.4 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔ دریافت کا مقام ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں ہے، جہاں 500 میٹر کی گہرائی کے بعد بھی معدنیات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماری انرجیز نے بتایا ہے کہ آئندہ مرحلے میں 500 میٹر سے زیادہ گہرائی میں ایک ہزار میٹر تک ڈرلنگ کرنے کا ارادہ ہے۔ کمپنی کے مطابق تانبے کے پورفیری ذخائر کی تلاش کا اسے 40 سال سے زائد تجربہ حاصل ہے اور دریافت کے نتائج بین الاقوامی معیار کے اصولوں کے مطابق ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں