ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ شرح 11.21 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ ہوا۔
اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ٹماٹر 12.06 فیصد، انڈے 5.98 فیصد اور آلو 2.42 فیصد مہنگے ہوئے۔
اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول 7.42 فیصد اور ڈیزل 6.10 فیصد سستا ہوا۔ پیاز کی قیمت میں 1.70 فیصد، کیلے میں 1.03 فیصد اور چینی میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں 111.35 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 78.94 فیصد اور بجلی کے نرخ 52.38 فیصد مہنگے ہوئے۔ آٹے کی قیمت میں 36.14 فیصد، ڈیزل میں 30.77 فیصد اور پٹرول میں 26.23 فیصد اضافہ ہوا۔





















