راولپنڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ مقامی اور انٹرسٹی کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی (لارڈ میڈیا): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ مقامی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایے 12 فیصد، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایے 5 فیصد جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے فریٹ ریٹس 10 فیصد کم کر دیے گئے ہیں۔
گزشتہ 10 روز میں پیٹرول کی قیمت میں 39.91 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31.96 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا حکم جاری کیا۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید اسد عباس شیرازی نے ٹرانسپورٹرز سے اجلاس میں نئے کرایوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ راولپنڈی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ زائد کرایہ وصولی کی شکایت 1071 پر درج کروا سکتے ہیں۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں




















