پالیسیوں میں بہتری اور عالمی سرمایہ کاری سے پاکستان کے منرل سیکٹر کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے پاکستان کے منرل سیکٹر کو عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

لارڈمیڈیا
پالیسیوں میں بہتری اور عالمی سرمایہ کاری سے پاکستان کے منرل سیکٹر کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پالیسیاں بہتر بناکر اور عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرکے پاکستان کے منرل سیکٹر کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں منرلز اور مائننگ سیکٹر میں بہت صلاحیت ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کو منرل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ملک میں ہنر اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عالمی شراکت داریوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں معدنی شعبے کو ترقی دی جا رہی ہے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر قومی سرمائے کے فروغ میں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاروں کو منرل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں اور بلوچستان پاکستان کے منرلز کا مستقبل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں