پاکستان میں ٹیکس مراعات میں اضافہ مالیاتی دباؤ کی وجہ بن رہا ہے، جی ڈی پی کے 4 سے 5 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی پر دی گئی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ بن رہا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ٹیکس اخراجات حالیہ مالی سالوں میں جی ڈی پی کے 4 سے 5 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں ٹیکس وصولیوں کی شرح جی ڈی پی کے تقریباً 10 فیصد پر رکی ہوئی ہے، جو مالیاتی استحکام کے لیے چیلنج ہے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں




















