بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن، 3 بدنام زمانہ دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے گرینڈ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ زرگل عرف انکل گروپ کے ارکان پولیس، سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔

لارڈمیڈیا
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن، 3 بدنام زمانہ دہشتگرد ہلاک

بنوں (لارڈ میڈیا): بنوں کے علاقوں گریڑہ شاہ جہاں، کنگر اور دیگر ملحقہ دیہات میں بنوں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 بدنام زمانہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ آپریشن سربلندی کے نام سے کیا گیا جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ برآمد ہوا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر زرگل عرف انکل گروپ سے تھا، جن میں زرگل کا بھتیجا بھی شامل تھا۔ یہ دہشتگرد پولیس، سیکیورٹی فورسز، مقامی امن کمیٹیوں اور عوام پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

ڈی آئی جی بنوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ سہولتکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور محکمہ انسداد دہشتگردی کی مشترکہ کوششوں سے قیام امن کے لیے کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی حفاظت، قانون کی بالادستی اور حکومتی رٹ قائم رکھنے کے لیے مشترکہ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کی عوام اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں