190 ملین پاؤنڈ کیس: اپیل کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اپیل سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ اس سے شفافیت اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

لارڈمیڈیا
190 ملین پاؤنڈ کیس: اپیل کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ سے شفافیت بڑھے گی اور نظام انصاف پر عوامی اعتماد کو تقویت ملے گی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ متفرق درخواست دائر کی ہے، جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کی فراہمی، عدالتی کارروائی میں شفافیت اور عوامی اعتماد کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیلوں کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف ان اپیلوں کی سماعت کریں گے، جس پر عدالت نے دلائل طلب کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں