پنجاب میں تین ہفتوں میں 4 لاکھ 38 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی وقاص نذیر کے مطابق حادثات میں 35 فیصد کمی آئی ہے۔
لاہور (لارڈ میڈیا): ٹریفک پولیس پنجاب نے تین ہفتوں کے دوران صوبے بھر میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق، لاہور ٹریفک پولیس نے اسی مدت میں 75 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنس جاری کیے۔ اس عرصے میں صوبے بھر میں ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد لوگوں نے لرننگ لائسنس جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنسز حاصل کیے۔
ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی ہے۔ مزید برآں، 2 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ اور ایک ہزار سے زائد افراد کو گمشدہ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد نے ای ڈرائیونگ لائسنس بھی ڈاؤن لوڈ کیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کہا ہے کہ سیکھنے کے بعد گاڑی چلانے کے رجحان سے پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی آئی ہے اور اس عمل کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔





















