لاہور میں محمود اچکزئی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ریفرنڈم سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔
لاہور (لارڈ میڈیا) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت لاہور میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبوں میں ریفرنڈم سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بحث و مباحثہ کیا گیا، تاہم اجلاس کے اختتام پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
اس اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، تحریک تحفظ آئین کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد، عمار خان جان، سابق گورنر زبیر عمر اور صاحبزادہ حسن رضا رياض خان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















