برطانوی وزیر صحت کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

برطانوی وزیر صحت جیمز فرتھ اور پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

لارڈمیڈیا
UK, Pakistan vow to strengthen ties

لندن (لارڈ میڈیا): برطانوی وزیر صحت جیمز فرتھ نے مانچسٹر میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صحت کے نظام، مقامی کمیونٹی کی ضروریات اور مساجد کی سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جیمز فرتھ نے کہا کہ ان کے حلقے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے، جو برطانوی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ثقافتوں اور کمیونٹیز کا اتحاد ان کی طاقت ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی برطانوی معاشرے میں خدمات اور اہم کردار کو بھی سراہا گیا۔ پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں