غزہ جنگ کے بعد 19 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار

غزہ جنگ کے بعد 19,600 سے زائد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں جن میں پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر اور شدید اضطراب شامل ہیں۔

لارڈمیڈیا
غزہ جنگ کے بعد 19 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار

تل ابیب (لارڈ میڈیا): غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے 19,600 سے زائد اسرائیلی فوجی اور سیکیورٹی اہلکار ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے علاج کے لیے حکام سے رجوع کر چکے ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 31,500 سے زائد زخمی فوجیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے وزارت کے بحالی کے شعبے سے علاج حاصل کیا ہے، جن میں سے تقریباً 62 فیصد یعنی 19,600 افراد نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔

10,100 افراد صرف نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ 9,400 افراد جسمانی چوٹوں کے ساتھ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہیں۔ ان مسائل میں پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر، شدید اضطراب، ڈپریشن اور عام شہری زندگی میں دوبارہ ایڈجسٹ ہونے کی مشکلات شامل ہیں۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق جنگ کے بعد فوجیوں کی بحالی اور ذہنی صحت کے علاج پر اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل جنگی کارروائیوں اور مسلسل فوجی تعیناتی کے نفسیاتی اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں