راولپنڈی میں زیرِزمین سرنگ کے ذریعے کروڈ آئل چوری کا انکشاف ہوا، 3 ملزمان گرفتار۔
راولپنڈی (لارڈ میڈیا): راولپنڈی میں رنیال کے قریب زیرِزمین سرنگ کے ذریعے کروڈ آئل چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان نے سرنگ کھود کر خام تیل کی مرکزی پائپ لائن تک رسائی حاصل کی تھی۔
ملزمان نے پائپ لائن میں کٹ لگا کر غیر قانونی پائپ لائن نصب کی، جس سے تیل چوری کیا جا رہا تھا۔ اٹک آئل ریفائنری کی مانیٹرنگ ٹیم نے تیل کے دباؤ میں کمی محسوس کی، جس کے بعد چھاپہ مارا گیا۔
پولیس اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی تنصیبات کو تحویل میں لے لیا۔ تھانہ دھمیال میں 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں سے 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ دیگر سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ حکام نے آئل تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں




















