چین اور امریکہ محصولات میں کمی، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق قریبی رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں، ترجمان

چین اور امریکہ نے تقریباً 30 ارب ڈالر کی درآمدات پر محصولات میں کمی کے معاہدے پر عملدرآمد کے لئے قریبی رابطے برقرار رکھے ہیں۔

شنہوا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ دونوں جانب سے تقریباً 30 ارب امریکی ڈالر مالیت کی درآمدات پر باہمی محصولات میں کمی کے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے قریبی رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اضافی محصولات میں کمی کا یہ انتظام دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مستحکم کرنے اور اس میں وسعت لانے میں مدد دے گا۔ دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کو اس معاہدے سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

حہ نے کہا کہ دونوں فریق اس انتظام پر عملدرآمد کے حوالے سے قریبی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر اس معاہدے کو جلد عملی شکل دے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت کے لئے مزید سازگار حالات پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تحفظات پر بھی قریبی رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے مناسب وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان پہلے طے پانے والے اضافی محصولات میں کمی کے انتظام کے تحت چین اور امریکہ اپنے اپنے ملکی قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد ایک دوسرے سے درآمد کی جانے والی تقریباً 30 ارب امریکی ڈالر مالیت کی مصنوعات پر محصولات کم کریں گے۔ اس انتظام کے دائرہ کار میں شامل 90 فیصد سے زائد مصنوعات کو ایک دوسرے پر عائد تمام اضافی محصولات سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا اور انہیں انتہائی پسندیدہ ملک (ایم ایف این) کے تحت محصولات کی سہولت حاصل ہوگی۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں