محسن نقوی نے ٹک ٹاکرز کے نازیبا مواد پر مختصر جواب دیا ‘نہ دیکھا کریں’، جس سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ حکومت این سی سی آئی اے کو مزید وسائل فراہم کر رہی ہے۔
لاہور (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے لاہور دفتر کے دورے کے دوران سوشل میڈیا پر نازیبا مواد کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کی۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ ٹک ٹاکرز نازیبا مواد شیئر کر رہے ہیں، نقوی نے مختصر جواب دیا ‘نہ دیکھا کریں’، جس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔
محسن نقوی نے این سی سی آئی اے کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ادارے کے پاس صرف 61 اہلکار ہیں، جو اتنی بڑی آبادی کے لیے ناکافی ہیں، مگر اس کے باوجود اہلکار مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ حکومت این سی سی آئی اے کو مزید وسائل اور عملے کی فراہمی کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آن لائن فراڈ، بلیک میلنگ اور سائبر کرائم کی مؤثر تحقیقات ہو سکیں۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے آن لائن فراڈ، سوشل میڈیا ہراسانی، بلیک میلنگ اور بچوں کے آن لائن استحصال جیسے جرائم کی تحقیقات کرتا ہے۔




















