ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر بارودی مواد سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد حدود میں داخل نہ ہو سکے۔

لارڈمیڈیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (لارڈ میڈیا): ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے بند کورائی پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر بارودی پک اپ گاڑی ٹکرائی اور فائرنگ بھی کی۔

دھماکے کے نتیجے میں تھانے کا گیٹ، دیوار اور قریبی مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بھرپور جوابی فائرنگ کے باعث دہشتگرد تھانے کی حدود میں داخل نہ ہو سکے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں