صوابی میں پولیس گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

صوابی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکا بندی۔

لارڈمیڈیا
صوابی میں پولیس گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

صوابی (لارڈ میڈیا): صوابی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق یہ واقعہ صوابی میں منصوری کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

وقاص رفیق نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار سمیت لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں