قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس حتمی شکل دے دی گئی، محسن نقوی

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹس کو حتمی شکل دے دی ہے، محسن نقوی کا اعلان۔ ٹیم کی بھرپور حمایت جاری ہے۔

لارڈمیڈیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس حتمی شکل دے دی گئی، محسن نقوی

لاہور (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان کا اعلان آج یا کل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی ارکان پر مکمل اعتماد ہے اور ٹیم کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ٹیم کے فیصلے درست ہیں اور وہ اپنی ٹیم کی پشت پر کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کام مقررہ ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عاقب جاوید نے کرکٹ کی بہتری کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا ہے اور اس پر بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے تاکہ قومی کرکٹ مزید بہتر ہو سکے۔

محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اکیڈمی بہت زبردست ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں