کراچی کے گلشن معمار میں ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے ملازم سے 40 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش جاری۔
کراچی (لارڈ میڈیا): گلشن معمار میں ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے ملازم سے اسلحے کے زور پر 40 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ وہ پیٹرول پمپ سے نقدی لے کر نکلا تھا جب چار مسلح ملزمان نے اسے روکا اور اسلحے کے زور پر رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ ہیڈ محرر ملک طفیل نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں




















