چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی انرجیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا کہ مزید ڈرلنگ جاری ہے۔
چاغی (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ ماڑی انرجیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی ماڑی منرلز نے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر تلاش کے دوران قیمتی معدنیات کا پتہ لگایا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ 25 ہزار میٹر تک ڈرلنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، اور یہ ذخائر 1.4 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ پیش رفت ملک کے معدنی وسائل کے شعبے کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔
ماڑی انرجیز نے مزید کہا کہ ذخائر کے حجم اور معیار کا درست اندازہ لگانے کے لیے مزید 1000 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق، اس دریافت کے مزید تفصیلی نتائج 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہیں، جس کے بعد منصوبے کے آئندہ مراحل کا تعین کیا جائے گا۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















