چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش، عالمی مصنوعات کے لیے نئے کاروباری مواقع

چین کی نویں بین الاقوامی درآمدی نمائش میں مختلف ممالک کے نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

شنہوا

آخر کس چیز نے برازیل کے گائے کے گوشت، بینن کے انناس، کینیا کی کافی اور سری لنکا کی دستکاری کی مصنوعات کو شنگھائی میں ایک جگہ جمع کر دیا ہے؟

یہ سب چین کی منڈی میں دستیاب کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

چین کی نویں بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں اور چینی صارفین سے روابط قائم کرنے کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہینریکے مِرانڈا، ڈائریکٹر مالیاتی و انتظامی امور ، ماتو گروسو بیف انسٹی ٹیوٹ، برازیل
’’ہم نے محسوس کیا ہے کہ چین میں گائے کے گوشت کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین ہمارے لئے ایک پُرکشش منڈی ہے اور ہمارے پاس اس منڈی میں اپنی شرکت بڑھانے کے لئے سازگار حالات موجود ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایرک اکوتے، چیف ایگزیکٹو آفیسر، انویسٹمنٹ اور ایکسپورٹ پروموشن ایجنسی، بینن
’’ہر کوئی چینی منڈی میں داخل ہونے کا خواہش مند ہے۔ بینن کو صفر فیصد کسٹم ڈیوٹی کی سہولت حاصل ہے۔ اس طرح ہمیں مسابقت کا ایک موقع مل رہا ہے کیونکہ اب میں اپنا انناس بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کئے چین لا سکتا ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): نونی کان یی، ہیڈ آف مارکیٹنگ، جوتِم کافی، کینیا
’’ہم چین کے درآمد کنندگان کے ساتھ کاروباری روابط استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی عوام کو بھی یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم بھنے ہوئے کافی کے دانے اور پسی ہوئی کافی فروخت کر رہے ہیں۔ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ چینی منڈی میں ان مصنوعات کی کتنی مانگ ہے اور اب تک ہمیں صارفین کی جانب سے کافی حوصلہ افزا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): جے ایم تھِلاکا جایاسُندارا، سیکرٹری، وزارتِ صنعت و کاروباری ترقی، سری لنکا
’’ہمیں فخر ہے کہ اس بار چین کی نویں بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای)میں ہمیں اعزازی مہمان  کا درجہ دیا گیا۔ میرا ماننا ہے کہ سی آئی آئی ای کے بعد ہمیں منڈی میں مزید کاروباری مواقع میسر آئیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے سے وابستہ افراد اور دستکاریوں کو دیگر ممالک کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔‘‘

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں