چینی اور پاکستانی خلا بازوں کے خلائی سٹیشن میں بیک وقت داخلے سے چین کو بڑی توقعات

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چینی اور پاکستانی خلا بازوں کے مشترکہ خلائی مشن کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

شنہوا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین اپنے انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلانوردوں کے پہلے مشترکہ مشن کا منتظر ہے اور اس کی مکمل کامیابی کا خواہاں ہے۔

گو نے منگل کے روز ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس اعلان سے متعلق سوال کے جواب میں یہ بات کہی کہ پاکستانی خلانورد محمد ذیشان علی چین کے تیان گونگ خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلانورد ہوں گے۔

گو نے کہا کہ 2 چینی خلانوردوں اور ایک پاکستانی خلا نورد کی خلائی پرواز چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلابازوں کا پہلا مشترکہ مشن ہوگا، جبکہ کسی غیر ملکی خلانورد کا چین کے خلائی سٹیشن کا یہ پہلا دورہ بھی ہوگا۔

گو نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ مشترکہ خلائی پرواز دوطرفہ تعاون کا ایک اور اہم نتیجہ ہوگا۔

گو نے کہا کہ "ہم اس تاریخی خلائی مشن کے منتظر ہیں اور اس کی مکمل کامیابی کے خواہاں ہیں۔”

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں