نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ میں خطرناک سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی پر ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ صارفین سے فوری اپ ڈیٹ کی سفارش کی گئی ہے۔
اسلام آباد (لارڈ میڈیا) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ میں خطرناک سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی پر ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ یہ ایڈوائزری واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ خامیاں اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ ورژنز کو متاثر کرتی ہیں۔
ایڈوائزری میں صارفین کو فوری طور پر واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جعلی آرڈر ڈیٹیلز میسج کے ذریعے مقامی فائلیں ڈیلیٹ ہوسکتی ہیں اور چیٹ ڈیٹابیس کی معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک خامی میٹا اے آئی کے سرٹیفکیٹ ویریفیکیشن سے متعلق ہے، جبکہ دوسری خامی کے ذریعے حملہ آور کو ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس معلوم ہوسکتا ہے۔ آئی پی ایڈریس والی خامی کو اسپیم میسجز کے ساتھ استعمال کیے جانے کا خدشہ بھی ہے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















