چین کا جرائم کے خلاف کارروائیوں میں بین الاقوامی تعاون مضبوط بنانے کا مطالبہ

چین نے جرائم کے خلاف کارروائیوں میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

شنہوا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر برائے عوامی تحفظ وانگ شیاؤہونگ نے کہا ہے کہ چین جرائم کی روک تھام اور ان کے خلاف کارروائی کی صلاحیت بڑھانے اور قانون کی بالادستی کے ذریعے سکیورٹی کے خطرات اور مسائل سے نمٹنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

وانگ نے بیجنگ میں فوجداری نظام انصاف میں قانونی معاونت سے متعلق عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین تمام شعبوں میں قانون کی بالادستی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور عوام کے جائز حقوق اور مفادات کا موثر تحفظ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر چار عالمی انیشی ایٹوز پر موثر عملدرآمد، بین الاقوامی سطح پر قانون کی بالادستی کے فروغ، اقوام متحدہ کے اختیار اور حیثیت کے مضبوط تحفظ اور انصاف و مساوات کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ قانون کی بالادستی کے فروغ کے ثمرات تمام ممالک کے عوام تک پہنچیں۔

انہوں نے مشترکہ ترقی اور پیش رفت کو فروغ دینے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تشکیل کے لئے مل کر کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔

یہ کانفرنس 23 سے 25 نومبر تک جاری ہے، اس تقریب کا مشترکہ اہتمام چین کی وزارت انصاف اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم نے کیا ہے۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں