چین چاند کی تسخیر اور تحقیق کی کوششوں میں مسلسل پیشرفت کر رہا ہے

چین کا چاند کی تسخیر کا پروگرام اپنے مقرر کردہ اہداف کی جانب مسلسل پیشرفت کر رہا ہے۔

شنہوا

جیوچھوان(شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے کہا ہےکہ چین کا چاند کی تسخیر کا پروگرام اپنے مقرر کردہ اہداف کی جانب مسلسل پیشرفت کر رہا ہے۔

بدھ کے روز روانہ کیے جانے والے شین ژو-24 مشن سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران ادارے کے ترجمان ژانگ جنگ بو نے بتایا کہ مستقبل قریب میں لانگ مارچ-10 اے کیریئر راکٹ اور نئی نسل کے انسان بردار خلائی جہاز مینگ ژو کی مشترکہ مشقیں چین کے جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان میں واقع وین چھانگ خلائی جہاز لانچ سینٹر میں ہوں گی۔ ان مشقوں کا مقصد لانچ کے طریقہ کار اور مختلف نظاموں کے درمیان رابطے کے نظام کی مکمل جانچ کرنا ہے۔

اس کے بعد لانگ مارچ-10 کیریئر راکٹ کی تکنیکی تصدیق کے لیے آزمائشی پرواز کی جائے گی، جس کا مقصد پرواز کے دوران جامع تکنیکی اعداد و شمار حاصل کرنا ہے۔

چین نے 2030 تک انسان کو چاند پر اتارنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

لانگ مارچ-10 راکٹ سیریز کو چین کے انسان بردار چاند کی تسخیرکے مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی 2 اقسام ہیں جس میں لانگ مارچ-10راکٹ اور لانگ مارچ-10 اے راکٹ شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چاند پر اترنے والے خلائی جہاز لین یوئے جس کے معنی ’’چاند کو گلے لگانا‘‘ ہیں کے پہلے آزمائشی مشن پر بھی طے شدہ منصوبے کے مطابق کام جاری ہے۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں